بنٹوال،12؍ اگست (ایس او نیوز) وٹّل پولیس اسٹیشن کے حدود میں بوڈولی میں ٹرک اور اسکوٹر کے درمیان تصام پیش آیا جس کے نتیجہ میں گنیش بنگیرا نامی 54 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق گنیش بنگیرا اپنے اسکوٹر پر کسی کام سے اپن انگڈی کی طرف جارہا تھا اس وقت سامنے سے آنے والے ایک ٹرک نے اسکوٹر کو زوردار ٹکر ماری تو اسکوٹر سمیت گنیش کا جسم ٹرک کے نیچے گھس گیا ۔ موقع پر موجود لوگوں نے گنیش کو باہر نکال کر فوری طور پر اسپتال میں منتقل کیا مگر وہاں پر ڈاکٹروں نے داخلہ سے پہلے ہی موت واقع ہوجانے کی تصدیق کردی۔
وٹّل پولیس انسپکٹر ناگراج ایچ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جائزہ لینے کے بعد کیس درج کر لیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔